عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر سے باہر مختلف ریاستوں میں کشمیری طلباء کو ہراساں کئے جانے کی اطلاعات کے بعد، وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعرات کو کہا کہ وہ ان ریاستوں کے اپنے ہم منصب وزرائے اعلیٰ سے رابطے میں ہیں۔
عمر عبداللہ نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں کہا کہ جموں و کشمیر حکومت ان ریاستوں کی حکومتوں کے ساتھ رابطے میں ہے جہاں سے یہ اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہامیں ان ریاستوں کے اپنے ہم منصب وزرائے اعلیٰ سے بھی رابطے میں ہوں اور ان سے درخواست کی ہے کہ وہ خاص خیال رکھیں۔
سابق وزیراعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے بھی کہا کہ انہوں نے وزیر داخلہ سے بات کی ہے اور ان سے ان عناصر کے خلاف مداخلت کی اپیل کی ہے جو کشمیری طلباء اور تاجروں کو کھلے عام دھمکیاں دے رہے ہیں۔
The J&K government is in touch with the governments of the states where these reports are originating from. I’m also in touch with my counterpart Chief Ministers in these states & have requested they take extra care. https://t.co/oMTx06o08Y
— Omar Abdullah (@OmarAbdullah) April 24, 2025
انہوں نے کہاوزیر داخلہ امت شاہ سے بات کی، پہلگام حملے میں جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ ہم اس دکھ کی گھڑی میں قوم کے ساتھ ہیں۔ میں نے وزیر داخلہ سے یہ بھی درخواست کی کہ وہ فوری طور پر مداخلت کریں تاکہ ان ریاستوں میں جہاں ایسے واقعات ہو رہے ہیں، کشمیری طلباء اور تاجروں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد لون نے بھی کشمیری طلباء کو ہراساں کیے جانے، مارے جانے اور ان پر ظلم کیے جانے کی رپورٹس پر تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہاملک بھر میں کئی ایسے واقعات سامنے آئے ہیں جن میں کشمیری طلباء کو ہراساں کیا جا رہا ہے، انہیں مارا جا رہا ہے، ان پر ظلم کیا جا رہا ہے، حتیٰ کہ انہیں رہائش چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ میں مرکزی حکومت سے گزارش کرتا ہوں کہ کشمیری طلباء کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔