عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/وزیر برائے خوراک و شہری رسدات ستیش شرما کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ہمیں متحد ہو کر دشمن کو جواب دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستانی فوج کی گولہ باری سے زخمی ہونے والوں کی مدد کے لئے کچھ بھی کرسکتی ہے۔
موصوف وزیر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں جی ایم سی جموں میں پاکستانی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کی عیادت کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہاجو پاکستانی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں ان کا اچھی طرح سے علاج چل رہا ہے تاہم ایک دو زخمی اپنی مرضی سے علاج کے لئے باہر گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھاموجودہ حالات میں ہمیں متحد ہو کر دشمن کو جواب دینا ہے، جموں وکشمیر حکومت ملک کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے۔ شرما نے کہا کہ پونچھ، بالاکوٹ میں جو زخمی ہوئے ہیں ان کے علاج کے لئے کچھ بھی کیا جا سکتا ہے اور ارنیہ کے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاسرحدی علاقوں میں بسیں، راشن، کیمپ، طبی امداد بھیج دیا گیا ہے اور تمام لازمی اقدام کئے گئے ہیں۔
موجودہ صورتحال میں ہمیں متحد ہو کر دشمن کو جواب دینا ہے:ستیش شرما
