عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر /ٹنل کے آر پار جھلسا دینے والی گرمی جاری ہے جس کے چلتے گزشتہ کچھ دنوں سے گرمی کی لہر میںکافی اضافہ ہو گیا جس کے نتیجے میں لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے ۔ سنیچرکو دن بھر گرمی نے دہائیوں کے ریکارڈ توڈ الیں اور دن کا درجہ حرارت 37.4ڈگری پار چلا گیا ۔ سرینگر میں دن کا درجہ حرارت 37.4ڈگری سے اوپر درجہ کیا گیا اور دہائیوں بعد گرمی نے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔ اسی دوران رات کا درجہ حرارت بھی کافی بڑھ چکا ہے اورسرینگر میں 24.5 سینٹی گریڈ جولائی میں چوتھا سب سے زیادہ شبانہ درجہ حرارت ریکارڈ ہوا ۔اس دوران محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں آئندہ 24گھنٹوںمیں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں ہونگی جس کے بعد گرمی کی لہر میں کمی ہو گی ۔
ادھر گرمی کی تپش سے بچنے کیلئے شہر سرینگر کے ساتھ ساتھ وادی کے شمال و جنوب میں نوجوان مختلف ندی نالوں اور دریائوں میں چھلانگیں لگا کر اپنے آپ کو ٹھنڈا کر کے راحت محسوس کی جس دورا ن سینکڑوں نوجوانوں نے شہر آفاق جھیل ڈل کے مختلف حصوں پر تیراکی کا مزہ لیا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ رات کا درجہ حرارت بھی کافی بڑھ چکا ہے ۔موسمی ماہر ین کے مطابق سرینگر میں 24.5 سینٹی گریڈ جولائی میں چوتھا سب سے زیادہ کم سے کم درجہ حرارت دیکھا گیا۔انہوں نے کہا کہ سرینگر میں سب سے زیادہ کم سے کم درجہ حرارت 25.2ڈگری سیلشس رہا جو 21 جولائی 1988 کو ریکارڈ کیا گیا تھا۔ شہر میں 29 جولائی 2024 کو ریکارڈ کیا گیا دوسرا سب سے زیادہ کم سے کم درجہ حرارت 24.8ڈگری اور تیسرا سب سے زیادہ کم سے کم درجہ حرارت، جو 24.6 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، بھی 2024 میں 28 جولائی کو ریکارڈ کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ23.4 ڈگری سینٹی گریڈ پر، قاضی گنڈ میں جولائی میں اب تک کا سب سے زیادہ کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
سرینگر میں 37.4ڈگری سیلشس کے ساتھ 72سالہ گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
