ان دنوں کشمیر میں موسم خزاں کے دلفریب مناظر ہیں۔موسم خزاں عام طور پر فصل کی کٹائی کا موسم ہوتا ہے، لیکن کشمیر میں، موسم کا آخری وقت جب پتے پیلے اور سرخ ہو جاتے ہیں تویہ سیاحوں کو اپنی طرف مائل کرتے ہیں۔۔۔۔۔ (فوٹو:مبشرخان)

بڑے باغات اور دیہاتی مقامات پر چنار کے درخت لگے ہوئے ہیں،دلکش نظارے بیان کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ (فوٹو:مبشرخان)

سردیوں کے دوران کانگڑی میں استعمال ہونے والے کوئلے کو تیار کرنے کیلئے چنار کے پتوں کو جلاتی ہوئی ایک خاتون۔۔۔۔۔۔۔ (فوٹو:مبشر خان)

کشمیری زبان میں خزاں کو “ہرود” کہتے ہیں۔ یہ ستمبر کے آخر سے نومبر کے وسط کے درمیان کا عرصہ ہے۔ موسم میں درختوں پر پتوں کے رنگ بدلنے کی وجہ سے یہ بہت دلکش ہو جاتے ہیں۔۔۔۔۔ (فوٹو:مبشرخان)

کشمیر میں گھنے پودوں کے باغات اور راستے لوگوں کو مسحور کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔ (فوٹو:مبشرخان)

کشمیری لباس میں سیاح نشاط باغ میں چناروں کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے۔۔۔۔۔۔۔ (فوٹو:مبشرخان)