عظمیٰ ویب ڈیسک
بانہال // جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی (جے کے پی سی سی) نے سابق پی سی سی جنرل سیکریٹری اور ڈی ڈی سی کونسلر بانہال امتیاز احمد کھانڈے کو ضلع ڈوڈہ کا نیا کوآرڈینیٹر مقرر کیا ہے۔
جے کے پی سی سی کی طرف سے گزشتہ روز سے جاری کئے گئے ایک سرکاری حکم نامے کے مطابق، یہ تقرری دینا ناتھ بھگت کے انتقال کے بعد عمل میں لائی گئی ہے، جن کی وفات کے باعث ضلع کوآرڈینیٹر ڈوڈہ کا عہدہ خالی ہو گیا تھا۔
یہ حکم نامہ وید مہاجن، سابق ایم ایل سی و انچارج پی سی سی ہیڈکوارٹر جموں کے دستخط کے ساتھ جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ جے کے پی سی سی کے صدر طارق حمید قرہ نے پارٹی کی بہتر کارکردگی کے مفاد میں کیا ہے۔
حکم نامے کے مطابق امتیاز احمد کھانڈے کی تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہوگی ۔
امتیاز احمد کھانڈے ضلع ڈوڈہ کیلئے کانگریس کوآرڈینیٹر مقرر