عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کا آج پارٹی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی صدارت میں یہاں واقع پارٹی ہیڈکوارٹر پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اہم تنظیمی اور سیاسی مسائل کے ساتھ ساتھ عوام کو درپیش چیلنجز پر خاص طور پر توجہ دی گئی۔
میٹنگ کے دوران ممبر شپ مہم شروع کرنے کا فیصلہ لیا گیا جو اس ماہ کی 13 تاریخ کو جموں میں پی ڈی پی کے دفتر سے شروع ہوگی۔پارٹی کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہااس اجلاس میں اہم تنظیمی اور سیاسی مسائل کے ساتھ ساتھ عوام کو درپیش چیلنجز پر بالخصوص سیکورٹی کے نام پر شہریوں کی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں اور گرفتاریوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر نے لیڈروں پر زور دیا کہ وہ پارٹی کی بنیاد کو وسعت دینے اور اس کی حمایت کو بڑھانے کے لیے رکنیت سازی مہم کو جموں و کشمیر کے کونے کونے تک لے جائیں۔
اجلاس میں جن لیڈروں نے شرکت کی ان میں پی ڈی پی نائب صدر محمد سرتاج مدنی، پارلیمانی بورڈ چیئرمین اے آر ویرے، جنرل سکریٹری ایڈوکیٹ عبد الحق خان،راجندر منہاس، ایم آر قریشیم ستپال سنگھ چرک، رکن اسمبلی کپوارہ میر محمد فیاض، سینئر لیڈر نعم اختر، آسیہ نقاش، ایڈیشنل جنرل سکریٹری ایڈوکیٹ ناصر حسین، ایڈیشنل ترجمان رجت رندھاوا شامل ہیں۔
محبوبہ مفتی کی صدارت میں پی ڈی پی کا اہم اجلاس منعقد، لوگوں کو درپیش مشکلات پر بات چیت
