عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر// درگاہ حضرت بل کے امام مولانا سعید احمد فاروقی پیر کو مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔مولانا سعید احمد فاروقی نے درگاہ حضرت بل میں دو دہائیوں تک امامت کی۔
اہلِ خانہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مولانا سعید احمد فاروقی کا مختصر علالت کے بعد حضرت بل میں واقع اپنے گھر پر شام کے وقت انتقال ہوگیا۔اہل خانہ نے بتایا کہ ان کی نماز جنازہ عشاءکی نماز کے بعد 9 بجے درگاہ حضرت بل کے لان میں ادا کی گئی۔