عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کے روز کہا کہ انہوں نے بھارت کی جانب سے پہلگام حملے کے جواب میں پاکستان میں دہشت گرد کیمپوں پر فضائی حملوں کے بعد سرحدی اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میںایل جی نے کہا کہ وہ صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں اور حکومت ہر قسم کی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
انہوں نے کہاجموں و کشمیر یو ٹی کے تمام سرحدی اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سمیت تمام سینئر انتظامی، پولیس و ضلعی افسران کے ساتھ سرحدی اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ میں صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہوں اور حکومت ہر ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے ڈی سی صاحبان کو ہدایت دی ہے کہ وہ حساس علاقوں کے دیہاتیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کریں اور ان کے لیے رہائش، خوراک، طبی سہولیات اور نقل و حمل کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ہر شہری کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔
صورتحال پر گہری نظر رکھی ہے : منوج سنہا
