سفر ذہنی وسعت کا ذریعہ، سیاحت معاشی ترقی کا ستون: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا وزیر اعظم مودی کو جواب

KU Admin
2 Min Read

عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ سفر نہ صرف ذہنی افق کو وسیع کرتا ہے بلکہ معیشت کے استحکام میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے اس سوشل میڈیا تبصرے کا جواب دیا جس میں وزیر اعظم نے عمر عبداللہ کے ’اسٹیچو آف یونٹی‘ کے دورے کو ’قومی یکجہتی کی علامت‘ قرار دیا تھا۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعہ کو ایکس (سابق ٹوئٹر) پر لکھا:’میں ہمیشہ سے یہ مانتا آیا ہوں کہ سفر ذہن اور سوچ کو وسعت دیتا ہے۔ خاص طور پر جموں و کشمیر جیسے خطے کے لیے سیاحت نہایت اہم ہے کیونکہ یہ لاکھوں لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اسی لیے میں اور میری ٹیم ملک کے دیگر شہریوں کو جموں و کشمیر آنے کی دعوت دے رہے ہیں۔‘
عمر عبداللہ دو روزہ گجرات دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے آج احمد آباد میں واقع سبھاش چندر آشرم (سابر متی آشرم) کا دورہ کیا اور مہاتما گاندھی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا:’احمد آباد کا میرا دورہ مکمل ہوا۔ مجھے مہاتما گاندھی کے سابرمتی آشرم کی سیر کرائی گئی، جس پر میں نہایت شکر گزار اور خود کو خوش نصیب محسوس کرتا ہوں۔ گاندھی جی کی تعلیمات آج بھی ہمیں صحیح راستے کی جانب رہنمائی فراہم کرتی ہیں، اگرچہ ہم اکثر اس پر عمل نہیں کرتے۔‘
وزیر اعلیٰ نے آشرم میں چرخے کا استعمال بھی سیکھنے کی کوشش کی۔میں نے چرخہ چلانے کی مشق کی، جیسا کہ گاندھی جی کیا کرتے تھے۔ میرے ساتھ ایک صابر استاد تھے جنہوں نے مجھے روئی سے دھاگہ بنانے کا طریقہ سکھایا۔

Share This Article