مشتاق الاسلام
سرینگر/جنوبی ضلع پلوامہ کے شالہ ٹکن علاقے میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران سرکاری چاول کی غیر قانونی فروخت کا پردہ فاش کیا ہے۔ کارروائی کے دوران 100 تھیلوں پر مشتمل سرکاری چاول ریڈگولڈ ٹھیلوں میں بھر کر فروخت کےلیے تیار پائے گئے۔پولیس تھانہ ریشی پورہ کے ایس ایچ او بلال احمد لون کی قیادت میں یہ کارروائی انجام دی گئی۔
ذرائع کے مطابق ضبط شدہ چاول ایک ٹاٹا موبائل (زیر نمبر JK06 5409) میں لادے گئے تھے، جسے بھی پولیس نے ضبط کر لیا ہے۔پولیس نے اس ضمن میں محکمہ خوراک (فورڈ ڈیپارٹمنٹ) کے ایک منشی فیاض احمد ڈار ولد عبدالعزیز کو گرفتار کیا ہے، جس پر الزام ہے کہ وہ سرکاری راشن کو غیرقانونی طور پر مارکیٹ میں فروخت کروانے میں ملوث ہے۔
واقعے کے حوالے سے پولیس نے ایف آئی آر نمبر 207/2025 کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس غیرقانونی کاروبار میں ممکنہ طور پر مزید افراد یا محکمے کے ملازم بھی ملوث ہو سکتے ہیں۔
پلوامہ میں سرکاری چاول کی غیرقانونی فروخت کا انکشاف، 100 بیگ ضبط، محکمہ خوراک کا منشی گرفتار
