عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/آئی آئی ٹی جموں کے ڈائریکٹر منوج ایس گوور نے جمعہ کے روز وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے ساتھ ملاقات کی۔ملاقات کے دوران جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے لیے تعلیمی تعاون کو مضبوط بنانے، اختراع کو فروغ دینے اور ہنر مندی کے مواقع کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔یہ جانکاری وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی گئی۔
پوسٹ میں کہا گیا: ‘ آئی آئی ٹی جموں کے ڈائریکٹر منوج ایس گوور نے آج (جمعہ کو) وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی’۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا: ‘میٹنگ میں جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے لیے تعلیمی تعاون کو مضبوط بنانے، اختراعات کو فروغ دینے اور ہنر مندی کے مواقع کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی’۔
آئی آئی ٹی جموں کے ڈائریکٹر کی عمرعبداللہ کے ساتھ ملاقات
