عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر زون وی کے بردی نے لوگوں کو نوروز کے پر مسرت موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے دعا کی یہ تہوار وادی میں امن، خوشی اور خوشحالی کی نوید لے کر آئے۔واضح رہے کہ نوروز وادی کشمیر میں موسم بہار کی آمد پر جشن کے طور پر منایا جاتا ہے۔
اس قدیم ترین تہوار کو ایران کے ساتھ ساتھ افغانستان، کشمیر، کردستان، تاجکستان، ازبکستان، پاکستان، مغربی چین، عراق، ترکی سمیت درجنوں ملکوں و ریاستوں میں منایا جاتا ہے۔آئی جی پی نے اس موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے جمعہ کوایکس پر ایک پوسٹ میں کہاوادی کے لوگوں کو نوروز کے موقع پر پرتپاک مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے دعا ہے کہ یہ مبارک موقع وادی کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کی نوید لے کر آئے۔
آئی جی پی کشمیر زون وی کے بردی نے لوگوں کو نوروز کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی
