سری نگر//آئی جی سی آر پی ایف ایم ایس بھاٹیا نے جمعے کے روز پنجہ ترنی کا دورہ کا اور وہاں پر یاتریوں کو دی جارہی سہولیات کے بارے میں آگاہی حاصل کی ۔
سی آر پی ایف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جمعے کے روز آئی جی سی آر پی ایف ایم ایس بھاٹیا نے پوترا گھپا کا دورہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ آئی جی سی آر پی ایف نے پنجہ ترنی بیس کیمپ میں سی آر پی ایف کی جانب سے یاتریوں کو دی جارہی سہولیا ت کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔
آئی جی کو بتایا گیا کہ بادل پھٹنے کے بعد سی آر پی ایف نے فوری طورپر ریسکو آپریشن شروع کیا جس وجہ سے کئی یاتریوں کی جانیں بچائی گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی سی آر پی ایف نے جوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ سالانہ امر ناتھ یاترا کو خوش اسلوبی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جانا چاہئے۔
اُنہوں نے پنجہ ترنی کے مقام پر تعینات آفیسران پر زور دیا کہ یاتریوں کو ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اُنہیں سبھی سہولیات میسر رکھی جائے ۔
بتادیں کہ بالتل کے نزدیک جمعے کے روز بادل پھٹنے کا واقع پیش آنے سے کم سے کم سولہ یاتریوں کی جانیں تلف ہوئی تھیں جس کے بعد یاترا کو معطل کیا گیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ 30 جون سے شروع ہونے والی اس یاترا کے دوران اب تک قریب ڈیڑھ لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔
43 دنوں پر محیط یہ یاترا 11 اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی
آئی جی سی آر پی ایف نے پنجترنی کا دورہ کیا