عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/نالسا کی شمالی زون کانفرنس کے دوران چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس بی آر گوائی نے کشمیر کی قدرتی خوبصورتی کو نہایت سراہتے ہوئے کہا کہ ’اگر فردوس بروئے زمین است، ہمیں است و ہمیں است و ہمیں است‘۔
چیف جسٹس نے کہا کہ کشمیر آکر انہیں یہاں کے لوگوں کی محبت اور خلوص کا بھرپور احساس ہوتا ہے۔ بی آر گوائی نے نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی (نالسا) کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ایک اہم اسکیم کا آغاز کیا ہے جو شہداء کے اہل خانہ کے لیے معاون ثابت ہوگی۔
چیف جسٹس نے اس موقع پر کہا، ’یہ کانفرنس امن، اعتماد اور انصاف کی راہ ہموار کرنے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے، اور میں پرامید ہوں کہ اس سے جموں و کشمیر میں دیرپا امن قائم ہوگا۔‘
چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس نے کشمیر کی قدرتی خوبصورتی کو بے مثال قرار دیتے ہوئے کہا، ’اگر زمین پر جنت کہیں ہے تو یہی ہے۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ ہر بار جب وہ کشمیر آتے ہیں تو یہاں کے عوام کی محبت اور خلوص کا گہرا احساس ہوتا ہے جو دل کو چھو جاتا ہے۔
ان کے مطابق نالسا کی جانب سے شروع کی گئی یہ اسکیم شہداء کے اہل خانہ کو قانونی اور مالی مدد فراہم کرنے کے لیے ایک قدم ہے، جس سے مقامی لوگوں میں خوش آئند اعتماد پیدا ہوگا اور علاقے میں امن و استحکام کو فروغ ملے گا۔
اگر زمین پر جنت ہے تو وہ کشمیر ہے : جسٹس بی آرگوائی
