عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے سربراہ الطاف بخاری کا کہنا ہے کہ بارہ مولہ میں ٹرک ڈرائیور کی ہلاکت کے معاملے میں اعلیٰ سطحی تحقیقات ہونی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ اگر ٹرک ڈرائیور سنگل پر نہیں رکا تو ٹائروں پر بھی گولیاں چلائی جاسکتی تھیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ مہلوک نوجوان کے اہل خانہ کو انصاف ملنا چاہئے۔
ان باتوں کا اظہار موصوف لیڈر نے سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ بارہ مولہ میں ٹرک ڈرائیور کی ہلاکت افسوسناک ہے اور اس کی اعلیٰ سطحی تحقیقات ہونی چاہئے۔الطاف بخاری نے کہاکہ جس جگہ ناکہ بٹھایا گیا تھا وہاں پر ہر سو فوج تعینات تھی اس صورت میں ڈرائیور کے بھاگنے کے امکانات معدوم تھے ۔
انہوں نے کہاکہ اگر ڈرائیور سنگل پر نہیں رکا تو فوج کو ٹائروں پر گولیاں چلانی تھیں ۔ان کے مطابق معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات ہونی چاہئے تاکہ اہل خانہ کو انصاف مل سکے جبکہ متاثرین کو فوری طورپر معاوضہ بھی ملنا چاہئے۔
انجینئر رشید کی بھوک ہڑتال کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں الطاف بخاری نے کہاکہ پانچ لاکھ لوگوں کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے انجینئر رشید کی رہائی عمل میں لائی جانی چاہئے۔انہوں نے کہا:’میں وزیر داخلہ امیت شاہ سے اپیل کرتاہوں کہ انجینئر رشید کے معاملے میں انسانی تقاضوں کوپورا کرکے انہیں ضمانت دیدنی چاہئے۔
ٹرک ڈرائیور اگر سگنل پر نہیں رکا تو ٹائروں پر گولیاں چلائی جاسکتی تھیں :الطاف بخاری
