عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// جموں وکشمیر پولیس نے منگل کو جموں میں مشتبہ آئی ای ڈی برآمد کر کے ناکارہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایس ایس پی جموں چندن کوہلی نے کہا کہ پنجگرین نگروٹہ جموں سے ملنے والی ایک مشکوک چیز ایک دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی) تھی۔
انہوں نے کہا کہ اسے ٹیکنیکل ٹیم / بم ڈسپوزل سکواڈ (BDS) نے ایک کنٹرول شدہ طریقہ کار کے ذریعے تباہ کر دیا ہے۔
افسر نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔