عظمیٰ ویب ڈیسک
راجوری// پولیس نے ہفتہ کے روز کہا کہ جموں صوبہ کے راجوری ضلع میں کاسو کے دوران سیکورٹی فورسز نے ایک دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائس کو بر آمد کر کے ناکارہ بنا دیا۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ راجوری ضلع کے تھانہ درہال کے ٹوپا، ہل علاقوں میں، راجوری ضلع کی جموں و کشمیر پولیس اور سیکورٹی فورسز نے کچھ مشتبہ نقل و حرکت پر مشترکہ محاصرہ اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ اس محاصرہ اور تلاشی کاروائی کے دوران ایک آئی ای ڈی دیکھا گیا جسے بم ڈسپوزل سکواڈ کی مدد سے موقع پر ہی تباہ کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر 107/2023 میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس تھانہ درہال میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
پولیس بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں آپریشن ابھی جاری ہے۔