عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) نے ہفتہ کے روز جموں اور کشمیر اور لداخ کے درمیان درماندہ 700 مسافروں کو ہوائی جہاز کے زریعے ایئرلفٹ کیا گیا۔
آئی اے ایف کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ 514 مسافروں کو آئی ایل-76 کے دو طیاروں میں جموں سے لیہہ کیلئے ہوائی جہاز کے زریعے ایئرلفٹ کیا گیا، 223 افراد کو سرینگر سے لیہہ کیلئے ایک اور جہاز میں ایئرلفٹ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی رواں ہفتے جموں و کشمیر اور لداخ کے درمیان کل 1,251 افراد کو ہوائی جہاز سے ایئرلفٹ کیا گیا۔
قبل ازیں پیر کے روز، 331 مسافروں کو اے این-32 کے الگ الگ طیاروں میں، جسے کرگل کورئیر بھی کہا جاتا ہے، جموں اور کشمیر سے کرگل کے درمیان کے زریعے ایئر لفٹ کیا گیا۔
بھاری برف باری کی وجہ سے 434 کلومیٹر سرینگر-لیہہ قومی شاہراہ کے بند ہونے کے بعد 22 جنوری کو کرگل کورئیر کو آئی اے ایف نے شروع کیا تھا۔
کرگل کورئیر سروس ہفتے میں تین دن جموں اور سرینگر کے درمیان اور ہفتے میں دو بار سرینگر اور کرگل کے درمیان درماندہ مسافروں کی سہولت کیلئے شروع کی گئی ہے۔
مسافروں نے ان کی نقل و حرکت میں سہولت فراہم کرنے پر تمام حکام بالخصوص آئی اے ایف کا شکریہ ادا کیا ۔