عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/بڈگام حلقہ انتخاب کے نو منتخب رکن اسمبلی اور پی ڈی پی لیڈر آغا سید منتظر نے بڈگام کے لوگوں کا ایک بار پھر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لوگوں کی امیدوں پر کھرا اترنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا: ‘جو نیشنل کانفرنس کی طرف سے بڈگام کے لوگوں کے ساتھ نا اںصافیاں کی گئی ہیں، میں ان کو دور کرنے کی جی توڑ کوشش کروں گا’۔
موصوف رکن اسمبلی نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو یہاں رکن اسمبلی کی حیثیت سے حلف لینے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘میں بڈگام کے لوگوں کا شکر گذار ہوں، جو اعتماد انہوں نے مجھے دیا جو انہیں میرے ساتھ امیدیں وابستہ ہیں، میں ان پر کھرا اترنے کی کوشش کروں گا’۔
ان کا کہنا تھا: ‘نیشنل کانفرنس کی طرف سے جو بڈگام کے لوگوں کے ساتھ نا انصافیاں ہوئی ہیں، میں ان کو دور کرنے کی جی توڑ کوشش کروں گا’۔
آغا منتظر نے کہا کہ بڈگام میں لوگوں کا پی ڈی پی کو ووٹ دے کر کامیاب کرنا ایک اجتماعی فیصلہ تھا۔
انہوں نے کہا: ‘بڈگام کے لوگوں نے اس بار پی ڈی پی کو اعتماد دیا تاکہ ان کے مسائل کو حل کیا جا سکے کیونکہ بڈگام وہ واحد حلقہ انتخاب ہے جہاں لوگ آج بھی بنیادی سہولیات جیسے پینے کے صاف پانی، بہتر سڑکوں، بہتر ہسپتال سے محروم ہیں’۔
ان کا کہنا تھا: ‘میری سب سے پہلے یہی کوشش رہے گی کہ لوگوں کو در پیش مسائل کو حل کیا جاسکے’۔
انہوں نے کہا کہ ریزرویشن کا مسئلہ بھی ایک اہم مسئلہ ہے اس کے لئے بھی ہم اپنی آواز بلند کریں گے۔
بڈگام کے لوگوں کی امیدوں پر کھرا اترنے کی کوشش کروں گا: آغا منتظر