عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے زائد از 50 ہزار ہندوستانی عازمین کے حج کی منسوخی کی اطلاع پر تشوش کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی وزارت خارجہ سے یہ معاملہ سعودی حکام کے ساتھ اٹھانے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ متاثرین میں سے کئی پہلے ہی سالانہ حج کے لیے اپنی ادائیگیاں مکمل کر چکے ہیں۔
The reported cancellation of Hajj slots for over 52,000 Indian pilgrims, many of whom have already completed payments, is deeply concerning. I urge Hon’ble Minister of External Affairs @DrSJaishankar to engage with the Saudi authorities at the earliest to explore a resolution in…
— Office of Chief Minister, J&K (@CM_JnK) April 13, 2025
وزیر اعلیٰ نے ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا52 ہزار سے زیادہ ہندوستانی عازمین کے لیے حج کی منسوخی کی اطلاع، جن میں سے اکثر نے ادائیگی مکمل کر لی ہے، گہری تشویش کا باعث ہے۔ انہوں نے کہامیں وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ تمام متاثرہ عازمین کے مفاد میں ایک حل کی تلاش کے لیے جلد از جلد سعودی حکام کے ساتھ بات چیت کریں۔
ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا اس سال مقدس حج کرنے کی امید رکھنے والے ہزاروں افراد کی پریشانی کو کم کرنے کے لیے یہ اقدام انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔