عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں وکشمیر پیپلز کانفرنس کے صدر اور رکن اسمبلی سجاد لون نے مرکزی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کے مختلف حصوں میں زیر تعلیم کشمیری طلبا کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے فوری اقدام کرے۔
There have been many incidents across the country wherein Kashmiri students are being harassed, beaten up, bullied and even asked to vacate their residential premises.
I request the union government to please ensure the safety of Kashmiri students.
— Sajad Lone (@sajadlone) April 24, 2025
انہوں نے جمعرات کو ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا ایسے بہت سے واقعات ہوئے ہیں جہاں کشمیری طلباء کو ہراساں کیا جاتا ہے، مارا پیٹا جاتا ہے اور یہاں تک کہ ان سے کرائے کی رہائش گاہیں خالی کرنے کو کہا جاتا ہے۔انہوں نے کہا میں مرکزی حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ کشمیری طلباء کی حفاظت کو یقینی بنائے۔