عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر// جموں و کشمیر پولیس نے جمعرات کو سری نگر میں ریز ڈینس فرنٹ (ٹی آر ایف) کے ایک ہائبرڈ جنگجو کو ایک ہینڈ گرنیڈ کے ساتھ گرفتار کیا۔
سری نگر پولیس نے “ایکس” پر ایک پوسٹ میں کہا کہ گرفتار جنگجو کی شناخت بٹہ مالو کے فردوس آباد علاقے کے محمد یاور رنگریز کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 37/2023 کوٹھی باغ پولیس سٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار جنگجو سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔