عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر// سرینگر پولیس نے ہفتہ کو سری نگر کے بٹہ مالو علاقے میں البدر تنظیم کے ایک ہائبرڈ ملی ٹینٹ کو اسلحہ اور گولہ بارود سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سری نگر پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ عرفات یوسف ولد محمد یوسف ساکنہ راج پورہ پلوامہ کو بٹہ مالو سے ایک گلوک پستول، 20 زندہ راوند اور دو میگزینوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ گرفتار جنگجو نے پلوامہ میں مختلف دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دیں ہیں اور سرینگر میں بھی کسی کاروائی کیلئے موجود تھا۔
پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ پولیس تھانہ بٹہ مالو میں اس سلسلے میں یو اے پی اے ایکٹ کی دفعہ 13، 23 اے اور آئی اے ایکٹ کی دفعہ 7/25 کے تحت ایک مقدمہ ایف آئی آر زیر نمبر 94/2023 درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔