مینڈھر میں گیس سلینڈر دھماکے میں میاں بیوی زخمی، ہسپتال منتقل

File Photo

جاوید اقبال

مینڈھر// پونچھ ضلع کے مینڈھر علاقے میں اتوار کی صبح ایک گیس سلینڈر دھماکے میں میاں بیوی زخمی ہو گئے ہیں، جنہیں علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ مینڈھر کے علاقہ کالابن میں اتوار کی صبح گیس سلینڈر پھٹنے سے میاں بیوی بری طرح جھلس گئے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور لوگوں نے سب ضلع ہسپتال مینڈھر منتقل کیا جہاں سے بنیادی علاج و معالجہ کے بعد نازک حالت میں ڈاکٹروں نے اُنکو گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کر دیا۔
زخمیوں کی شناخت اغراض احمد اُور طاہرہ پروین کے طور پر ہوئی ہے۔