ریاسی// ضلع ریاسی میں ایک شوہر نے گھریلو تنازعے کے دوران اپنی اہلیہ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کے روز پیش آیا۔
متوفیہ کی شناخت 25 سالہ ویشنو دیوی کے طور پر ہوئی ہے۔ اُس کی لاش بھوماگ تحصیل کے ایک دور دراز گاؤں سے پوسٹ مارٹم کے لیے ضلعی ہسپتال لائی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کمل چند، جو لامسورہ پنچایت کے سرنگدھر گاؤں کا رہائشی ہے، کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ چند نے اپنی اہلیہ کو قتل کرنے کے لیے دیسی ساختہ بندوق کا استعمال کیا۔
پولیس نے اس واقعے کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ریاسی میں شوہر کے ہاتھوں اہلیہ قتل
