Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تازہ ترینکشمیر

حریت غیر متعلق ہو چکی، کشمیریوں کو آگے بڑھنا ہوگا اور بھارت میں اپنا مقام تلاش کرنا ہوگا: بلال غنی لون

KU Admin
Last updated: July 19, 2025 5:18 pm
KU Admin
Share
5 Min Read
SHARE

عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے بانی عبدالغنی لون کے صاحبزادے اور سینئر سیاستدان بلال غنی لون نے حریت کانفرنس کو اس کی اپنی غیر فعالیت کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے اسے ’’غیر فعال‘‘قرار دیا اور پاکستان پر جموں و کشمیر میں ’’انتشار‘‘اور ’’فساد‘‘پیدا کرنے کا الزام عائد کیا۔
ایک انٹرویو میں سابق علیحدگی پسند رہنما بلال لون نے واضح کیا کہ حریت اور پاکستان دونوں نے خطے کی ترقی کے مواقع ضائع کیے۔ انہوں نے نوجوان نسل کو حقیقت تسلیم کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ایک ’’بہت بڑی طاقت‘‘ہے جس سے لڑائی ممکن نہیں۔ لون نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ بھارت کو سیاسی عینک سے نہ دیکھیں بلکہ ’’بھارت کو بھارت کے طور پر دیکھیں‘‘تاکہ وہ اس میں اپنا مقام تلاش کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 35 برسوں کی حقیقت موجودہ نسل کو بتانا ضروری ہے کیونکہ اب ان کے پاس کوئی اور آپشن نہیںبچا اور استحصال کی سیاست ختم ہونی چاہیے۔بلال لون نے اعتراف کیا کہ حریت کانفرنس آج کے دور میں مکمل طور پر غیر متعلق ہو چکی ہے۔آج کے دور میں حریت کانفرنس کا کوئی وجود نہیں ہے، حریت فعال بھی نہیں ہے،انہوں نے کہا، آج کی تاریخ میں جب آپ حریت کی بات کرتے ہیں تو وہ کہیں موجود نہیں ہے۔
انہوں نے پاکستان پر بھی تنقید کی اور کہا کہ اس نے صرف بیانات دیے لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کیا۔پاکستان کو یہاں فساد پیدا کرنے کے بجائے امن قائم کرنے میں میں مدد کرنی چاہیے۔انہوں نے اس خیال کو مسترد کیا کہ پاکستان طاقت کے ذریعے کشمیر حاصل کر سکتا ہے، اور حالیہ سرحدی کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 48 گھنٹے کی جنگ جیسی صورتحال کے باوجود ایک انچ بھی آگے نہیں بڑھی۔بلال لون نے کہا کہ اب وقت ہے کہ کشمیری اس دلدل سے نکلیں، چاہے پاکستان ہو یا نہ ہو، ہمیں آگے بڑھنا ہے۔
انہوں نے علیحدگی پسند تحریک کی ناکامیوں پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم بہت کچھ حاصل کر سکتے تھے لیکن نہ کر سکے، یہی حقیقت ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ان کا مین اسٹریم سیاست کی طرف رجحان ذاتی مفاد کے بجائے ایک خالص سیاسی عمل پر یقین کی بنیاد پر ہے۔مجھے کسی عہدے کی خواہش نہیں، نہ وزیراعلیٰ بننے کی دوڑ میں ہوں، بس اپنی قوم کا قرض چکانا چاہتا ہوں۔
بلال لون نے کہا کہ ان کی سیاست کا نیا بیانیہ سڑک، بجلی اور پانی سے آگے بڑھ کر نوجوان نسل کے مستقبل پر مرکوز ہوگا جیسے تعلیم، صحت اور کاروباری مواقع۔انھوں نے کہا تشدد نے ہمیں کچھ نہیں دیا، صرف تباہی ہی لائی ہے،نسلیں برباد ہو گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک عام کشمیری آج کہیں بھی نہیں ہے، وہ صرف ’وِکٹم‘‘بن چکا ہے، اور یہ سب برسوں کے تشدد کی سیاست کا نتیجہ ہے۔
بلال لون نے آرٹیکل 370 کی منسوخی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ قدم سیاسی طور پر کھوکھلا تھا، لیکن کشمیریوں کے لیے یہ ایک’’نفسیاتی شکست‘‘تھی۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے فوجی سطح پر تو کامیابی حاصل کی، مگر کشمیریوں کے دل ہار گئی کیونکہ وہ خود کو ’’مغلوب‘‘اور ’’دبا ہوا‘‘محسوس کرتے ہیں۔
بلال لون نے زور دیا کہ مرکز کو کشمیر کو صرف ووٹ بینک کی نظر سے نہیں دیکھنا چاہیے بلکہ ’’کشمیر کو ہاتھ سے چھو کر محسوس کرنا چاہیےاور لوگوں کو ایک ٹھنڈی سانس دینی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ سلامتی کی صورتحال ’’فرسٹ کلاس‘‘ہے، لیکن یہ ’ڈنڈے کی طاقت‘سے قائم ہے، اور سب سے بڑی کمی اعتمادکی ہے۔انہوں نے کہا کہ مفاہمت کا عمل اب شروع ہونا چاہیے ممالک کے درمیان نہیں، بلکہ اپنے لوگوں کے درمیان۔انہوں نے نئی نسل کے ساتھ اخلاص”کا نیا باب شروع کرنے کی بات کی، جو ماضی سے ناواقف ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
اُردو خبرنامہ || دن کی اہم ترین خبریں || 19 جولائی 2025 || کشمیر عظمی
ملٹی میڈیا
پاکستان کو سندھ طاس معاہدے کی روک تھام کا سامنا کرنا پڑے گا،خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہہ سکتا: منوج سنہا
تازہ ترین
آپریشن سندور کے دوران تینوں افواج کے درمیان شاندار تال میل رہا
برصغیر
ہاکی انڈیا نے سینئر خواتین کے قومی کیمپ کے لیے 40 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا
تازہ ترین

Related

بین الاقوامیتازہ ترین

پاکستانی پنجاب میں بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب، 48 گھنٹے میں 70 شہری جاں بحق

July 19, 2025
تازہ ترینجموں

ضلع مجسٹریٹ جموں ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے سی ای او کے طور بھی کام کریں گے

July 19, 2025
تازہ ترینکشمیر

بارہمولہ: جہلم میں 55 سالہ شخص غرقآب ، بچاؤ کارروائی جاری

July 19, 2025
برصغیرتازہ ترینخطہ چنابکشمیر

کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

July 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?