عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے تولہ مولہ علاقے میں واقع ماتا کھیر بھوانی مندر میں ’’میلہ ماتا کھیر بھوانی‘‘ میں عقیدت مندوں کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے جو ایک اچھا پیغام ہے۔انہوں نے کہا کہ سالانہ شری امرناتھ جی یاترا کے لئے بھی تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں میلہ ماتا کھیر بھوانی میں شرکت کرنے کے دوران نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہامیلہ ماتا کھیر بھوانی میں بڑی تعداد میں عقیدت مند شرکت کر رہے ہیں جو ایک اچھا پیغام ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 22 اپریل کے بعد شاید پہلی بار کسی جگہ اتنی بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے ہیں۔
تین جولائی سے شروع ہونے والی شری امرناتھ جی یاترا کے بارے میں پوچھے جانے پر منوج سنہا نے کہاشری امرناتھ جی یاترا کے لئے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سال بھی بڑی تعداد میں یاتری آئیں گے۔واضح رہے کہ وادی میں آج میلہ ماتا کھیر بھوانی انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
میلہ ماتا کھیر بھوانی میں عقیدت مندوں کی بھاری شرکت ایک اچھا پیغام ہے:منوج سنہا
