عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// سرینگر کے راج باغ علاقے میں منگل کی صبح ایک ہاوس بوٹ دریائے جہلم میں ڈوب گئی اور اسے نقصان پہنچا۔
ہاوس بوٹ کے مالک عبدالرحمان پختون نے کہا کہ انھوں نے صبح دیکھا کہ ہاوس بوٹ ڈوب گئی ہے۔ اُنہوں نے کہا، “جیسا کہ ہم نے اسے دیکھا، ہم نے فوری طور پر انتظامیہ کو مدد کے لیے بلایا”۔
انہوں نے کہا کہ خراب موسم کے پیش نظر انتظامیہ کو ان کی مدد اور پناہ گاہ فراہم کرنی چاہئے۔
ایس ڈی آر ایف اور فائر اینڈ ایمرجنسی سروس نے ریسکیو آپریشن کیا۔