عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر ضلع کے ایک ہوٹل بڈھ شاہ چوک میں جمعرات کی دیر رات ایک 45 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ 45 سالہ ارنب کھجوریا ولد آر ایل کھجوریہ سکنہ چھنی ہمت جموں اپنے ہوٹل میں اچانک بے ہوش ہو گیا اور اسے علاج کے لیے سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ متوفی بڈشاہ چوک، سرینگر میں واقع ہوٹل شاہ پورہ ریزیڈنسی کے منیجر کے طور پر کام کر رہا تھا۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ اس سلسلے میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔