محمد تسکین
بانہال// سب ڈویژن بانہال میں تحصیل کھڑی کے پتنالہ ترگام میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں تین رہائشی مکان مال و اسباب سمیت جل کر راکھ ہوگئے ہیں۔ آگ کی یہ واردات آدھی کو پیش آئی اور دیکھتے ہی دیکھتے تین رہائشی مکانوں کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر گئی۔
دور افتادہ علاقہ ہونے اور کھڑی تحصیل ہیڈکوارٹر پر کوئی فائر سروس نہ ہونے کی وجہ سے فائر سروس کی ٹیم کو بانہال سے روانہ کیا گیا اور قریب آڑھائی بجے وہ وہاں پہنچے اور آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا لیکن تب تک یہ تینوں ، تین تین منزلہ رہائشی مکان خاکستر ہوچکے تھے۔
انچارج آفیسر فائر سروسز بانہال آیاز احمد نجار نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اطلاع ملتے ہی بانہال سے فائر سروسز ٹیم روانہ ہوئی اور دور افتادہ پتنالہ ترگام پہنچ گئی۔ انہوں نے کہا فائر سروسز ٹیم نے آگ کو مزید پھیلنے روک دیا اور جاری آگ پر قابو پا لیا ۔
انہوں نے کہا کہ اس واردات میں عبدالغنی ، محمد اکبر اور سجاد احمد پسران احد کلوجی ساکنان پتنالہ ترگام تحصیل کھڑی کے رہاشی مکانات جل گئے ہیں۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ تینوں کنبے مزدور پیشہ تھے اور گھر میں رکھا ہوا تمام راشن ، سامان زندگی ، بسترے ، کپڑے اور دیگر ضروریات زندگی ختم ہوگیا یے۔ انہوں نے حکام سے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔
کھڑی کے ترگام میں ہولناک آتشزدگی ،تین رہائشی مکانات مال و اسباب سمیت خاکستر