عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے پیر کو کہا کہ ریاستی درجہ کی بحالی کی امیدیں ہر گزرتے دن کے ساتھ کم ہوتی جا رہی ہیں۔میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نےکہا کہ وہ پہلے دن سے ہی ریاستی درجہ کی بحالی کی امید رکھتے ہیں۔تاہم جیسے جیسے تاخیر بڑھتی جا رہی ہے، امیدیں بھی ہر دن مدھم پڑ رہی ہیں۔
انہوں نے رکنِ پارلیمان میاں الطاف کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ان سے فون پر بات کی ہے۔ وہ میرے لیے والد کی مانند ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ انہوں نے کوئی غلط بات نہیں کی بلکہ والد کی طرح مشورہ دیا ہے۔جب ان سے رکنِ پارلیمان آغا روح اللہ کے اسی نوعیت کے بیان کے بارے میں پوچھا گیا تو عمر عبداللہ نے کہا کہ میاں الطاف اور آغا روح اللہ میں بہت فرق ہے۔
ریاستی درجہ بحالی کی امیدیں ہر گزرتے دن کے ساتھ مدھم پڑ رہی ہیں: وزیراعلیٰ عمر عبداللہ