عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر //وزیر داخلہ امیت شاہ نے تین روزہ دورے جموں کشمیر کے آخری دن سرینگر میں جموں و کشمیر میں جاری ترقیاتی پروجیکٹوں کی پیش رفت کاجائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی جس دوران افسران نے انہیں مرکزی زیر انتظام علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی ۔ اس میٹنگ میں جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے علاوہ مرکزی وزارت داخلہ اور کشمیر حکومت کے سینئر افسران بھی شریک ہیں۔
جموں و کشمیر میں جاری ترقیاتی پروجیکٹوں کا جائزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ وزیر داخلہ امیت شاہ کی صدارت میں سرینگر میں منعقد ہوئی ۔ راج بھون سرینگر میں ہونے والی میٹنگ میں جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے علاوہ مرکزی وزارت داخلہ اور کشمیر حکومت کے سینئر افسران بھی شریک تھے ۔
میٹنگ کے دوران افسران نے انہیں مرکزی زیر انتظام علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں وزیر داخلہ کو بریفنگ دی ۔ خیال رہے کہ وزیر داخلہ امیت شاہ جو تین روزہ دورے جموں کشمیر پر تھے سوموار کی شام سرینگر پہنچے اور انہوں نے سرینگر پہنچتے ہی کیرتی چکر ایوارڈ یافتہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہمایوں مزمل بٹ کے گھر کا دورہ کیا، جنہوں نے سال 2023 میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے اپنی جان قربان کی۔اس دوران انہوں نے مہلوک پولیس افسر کے والد، ریٹائرڈ انسپکٹر جنرل آف پولیس غلام حسن بٹ کے ساتھ تقریباً 20 منٹ گزارے۔
وزیر داخلہ امیت شاہ کا تین روزہ دورہ جموں کشمیر اختتام پذیر
