عظمیٰ ویب ڈیسک
تلنگانہ /ہمارے پالیسی واضح ہے کہ ہاتھوں میں ہتھیار رکھنے والوں سے کوئی بات نہیں ہوگی کی بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے ماؤنوازوں کو ہتھیار ڈالنے اور مرکزی دھارے میں شامل ہونے کی اپیل کی۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے 31 مارچ 2026 تک نکسل ازم کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ماؤسٹوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ممنوعہ تنظیم کے کیڈر کو ہتھیار چھوڑ دینا چاہئے۔ پولیس کے سامنے خودسپردگی کرنی چاہئے اور قومی دھارے میں شامل ہونا چاہئے۔تلنگانہ کے نظام آباد میں ہلدی بورڈ کے قومی ہیڈکوارٹر کا افتتاح کرنے کے بعد ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے یہ بھی کہا کہ کانگریس لیڈر راہول گاندھی جو ابھی تک آپریشن سندور پر سوالات اٹھا رہے ہیں آپریشن کی تاثیر کو سمجھنے کے لیے پاکستان کی کمزور شکل کو دیکھنا چاہیے۔
شاہ نے کہا ’’ کانگریس سے ان لوگوں (ماؤسٹوں) کے ساتھ بات چیت کرنے کو کہتی ہے۔ ہماری حکومت کی پالیسی ہتھیار رکھنے والوں کے ساتھ کوئی بات نہیں ‘‘ہے۔ ہتھیار چھوڑ دو، ہتھیار ڈالو، اور مرکزی دھارے میں شامل ہو جاو۔ ‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ شمال مشرق میں تقریباً 10,000 لوگوں نے ہتھیار چھوڑ کر قومی دھارے میں شامل ہو گئے۔یہاں تک کہ انہوں نے تالق سطح سے لے کر ریاستی اسمبلیوں تک کے عہدوں کیلئے ہونے والے انتخابات بھی لڑے۔ اسی طرح گزشتہ ڈیڑھ سال میں 2,000 سے زیادہ ماؤنوازوں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔
ہاتھوں میں ہتھیار رکھنے والوں سے کوئی بات نہیں ہوگی ، ہماری پالیسی واضح آپریشن سندور پر سوالات اٹھا نے والے پاکستان کی کمزور شکل کو دیکھیں:امیت شاہ
