عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر / جنوبی ضلع اننت ناگ کے رکھ حسن پورہ علاقے میں پولیس نے پاکستان میں مقیم لشکر ہینڈلر کے رہائشی مکان کو مسمار کردیا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ہارون رشید گنائی ولد عبدالرشید گنائی ساکن رکھ حسن پورہ جو کالعدم دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ ہے کے مکان اور چبوترے کو منہدم کیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ ہارون رشید گنائی جو سال 2018 سے سرگرم عمل ہے، قومی سلامتی اور خود مختاری کو نقصان پہنچانے کے مقصد سے دہشت گردانہ سرگرمیوں کو منظم کرنے میں براہ راست ملوث رہا ہے۔
موصوف ترجمان کے مطابق دہشت گردی کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کی خاطر پولیس کی جانب سے اس طرح کی مہم جاری رہے گی۔
انہوں نے کہاکہ اننت ناگ پولیس دہشت گردوں اوران کے سہولت کاروں کے خلاف سخت ترین اقدامات اٹھانے کے لئے پر عزم ہے تاکہ اس ناسورکو جڑ سے اکھاڑ ا جاسکے۔
اننت ناگ میں پاک مقیم لشکر ہینڈلر کے رہائشی مکان کو مسمار کردیا گیا :پولیس
