عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// ضلع مجسٹریٹ جموں نے جمعہ کے روز ایک اہم حکم نامے کے زریعے 30 ستمبر کو جموں کے تمام سرکاری اور نجی سکولوں اور کالجز میں ہونے والی تعطیل کو منسوخ کر دیا۔
اس سلسلے میں جاری ایک حکم نامہ کے مطابق، ضلع جموں میں تمام سرکاری و نجی سکولوں اور کالجز میں 30 ستمبر 2024 کو ہونے والی تعطیل فوری طور پر منسوخ کی جاتی ہے”۔
بتا دیں کہ یکم اکتوبر کو اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے کی پولنگ کے پیش نظر حکام نے قبل ازیں 30 ستمبر کو تعطیل کا اعلان کیا تھا۔