عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو کہا کہ ‘تحریک حریت، جموں و کشمیر (ٹی ایچ) کو یو اے پی اے کے تحت ‘غیر قانونی ایسوسی ایشن’ قرار دیا گیا ہے۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں امت شاہ نے کہا، “یہ تنظیم جموں و کشمیر کو بھارت سے الگ کرنے اور اسلامی حکومت قائم کرنے کی ممنوعہ سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ یہ گروپ بھارت مخالف پروپیگنڈہ پھیلاتا اور جموں و کشمیر میں علیحدگی پسندی کو ہوا دینے کے لیے دہشت گردی کی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے پایا گیا ہے“۔
انہوں نے مزید کہا، “وزیر اعظم نریندر مودی کی دہشت گردی کے خلاف صفر رواداری کی پالیسی کے تحت، کوئی بھی فرد یا تنظیم جو بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث پایا جائے گا، اسے فوری طور پر کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا”۔