مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے راجوری میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کے دوران بھاجپا حکومت کی جاری کردہ سکیموں اور جموں و کشمیر میں کئے گئے کاموں کا ذکر کیا، لیکن اُنہوں نے کوئی نیا اعلان نہیں کیا۔ اُنہوں نے دفعہ 370کی منسوخی پر اپوزیشن کے موقف پر بھی طنز کیا اور کہا کہ مفاد پرست لوگ لوگ کہتے تھے کہ آرٹیکل 370 ہٹایا گیا تو جموں و کشمیر میں آگ لگ جائے گی، خون کی ندیاں بہیں گی۔اُنہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کا ہر طبقہ اس دفعہ کی منسوخی کے حق میں ہے، جموں وکشمیر بھر میں تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہوا۔