سمت بھارگو
سرینگر/جموں وکشمیر کے ریاسی ضلع کے کانچی موڑ علاقے میں منی بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 30مسافر زخمی ہوئے جن میں سے دو کی حالت نازک ہے۔
اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز ریاسی کے تارا موڑ علاقے میں مسافر بردار گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 22خواتین سمیت 30مسافر زخمی ہوئے ۔
حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں پر دو کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔
حکام نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تیس زخمیوں میں سے رفاقت علی اور گوتم شرما کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں مزید علاج ومعالجہ کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج ریفر کیا گیا۔دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔
ریاسی سڑک حادثے میں 30 مسافر زخمی، دو کی حالت نازک
