عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سرپرست اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جمعہ کو کہا کہ ’’مسلمانوں کو ہر جگہ ہراساں کیا جا رہا ہے‘‘۔انہوں نے حکومت کی جانب سے جامع مسجد کو بار بار بند کرنے پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا۔فاروق عبداللہ نے یہ باتیں سرینگر کے حضرت بل درگاہ میں نمازِ جمعہ ادا کرنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہیں۔
اُن کا مزید کہنا تھاکہ ہندو اور مسلمان امن و آشتی کے ساتھ رہنا چاہیے۔فاروق عبداللہ نے کہا کہ بدقسمتی سے مسلمانوں کو ہر جگہ ہراساں کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا،یہ بدقسمتی ہے کہ جامع مسجد اس مقدس دن پر بند رہتی ہے۔
ہندو اور مسلمانوں کوامن اور ہم آہنگی سے رہنا چاہیے: فاروق عبداللہ
