محمد تسکین
سرینگر//رام بن ضلع میں لینڈ سلائیڈ کو ہٹانے کے بعد قومی جموں سرینگرشاہراہ پر آج بعد دوپہر ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا۔
اس دوران سینکڑوں مسافر گاڑیاں اور مال بردار ٹرک جو درماندہ تھے انہیں قومی شاہراہ پر سفر کی اجازت دے دی گئی۔
دونوں اطراف میں درماندہ تمام گاڑیاں اپنی منزل کی طرف روانہ ہو رہی ہیں۔
ڈی ایس پی ٹریفک این، سریندر پال سنگھ نے تصدیق کی۔