عظمیٰ ویب ڈیسک
لہیہ/لیفٹیننٹ گورنر کویندر گپتا نے آج لداخ میں اعلیٰ سطحی سیکیورٹی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے یونین ٹیریٹری کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ میٹنگ میں سول انتظامیہ، پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران حکام نے لیفٹیننٹ گورنر کو آگاہ کیا کہ لداخ اس وقت مکمل طور پر پُرامن ہے۔ پچھلے چند دنوں کے دوران حالات بتدریج معمول پر آ گئے ہیں، اور اب اسکولوں، دفاتر اور تجارتی مراکز نے دوبارہ کام کرنا شروع کر دیا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ لداخ میں امن و امان کی بحالی کو یقینی بنانا اور ترقیاتی کاموں کو تیز کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔کویندر گپتا نے افسران پر زور دیا کہ وہ چوکس رہیں اور کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی اعتماد کو قائم رکھنے کے لیے انتظامیہ اور سیکیورٹی ایجنسیوں کو قریبی تال میل کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ لداخ کی ترقی اور عوامی خوشحالی اس وقت حکومت کے ایجنڈے کا مرکزی نکتہ ہے اور اس کے لیے امن کو برقرار رکھنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ مرکز کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا تاکہ خطے میں امن اور خوشحالی کی فضا قائم رہے۔
لیفٹیننٹ گورنر لدا خ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ انعقاد
