عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں ملی ٹینٹوں کے ایک ٹھکانے کا پردہ فاش کیا گیا، ادھر ہفتہ کی شام جموں کے قریب اکھنور میں ایک مشتبہ دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلہ (آئی ای ڈی) برآمد ہوا۔
حکام نے بتایا کہ پونچھ کے جھلاس بہرہ گاؤں میں پولیس اور راشٹریہ رائفلز کی ایک مشترکہ تلاشی پارٹی نے اس ٹھکانے کا پردہ فاش کیا، جس کے نتیجے میں دو دستی بم اور کچھ گولہ بارود برآمد ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں دستی بموں کو بعد میں ماہرین نے بغیر کسی نقصان کے ایک کنٹرول دھماکے میں تباہ کر دیا۔
ایک اور واقعہ میں، حکام نے بتایا کہ جموں کے مضافات میں اکھنور علاقے میں گھروٹہ کے قریب ٹائمر کے ساتھ ایک مشتبہ آئی ای ڈی ملا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بم ڈسپوزل سکواڈ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔