عظمیٰ ویب ڈیسک
مینڈھر// سیکورٹی فورسز نے ہفتہ کو جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع کے ایک سرحدی دیہات میں دہشت گردی کے ایک مشتبہ ٹھکانے کا پردہ فاش کیا اور چند گرینیڈ اور بارودی سرنگیں ضبط کیں۔ اسی دوران مینڈھر کے سرحدی سیکٹر منکوٹ سے ایک زندہ مارٹر شیل برآمد ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مینڈھر سب ڈویژن کے بلنوئی سیکٹر میں تلاشی آپریشن کے دوران خفیہ ٹھکانے کا پتہ لگایا گیا۔
ٹھکانے سے دو دستی بم اور تین بارودی سرنگیں برآمد کی گئیں۔ آپریشن کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
دریں اثنا، عہدیداروں نے بتایا کہ فوج کے دستوں کو مینڈھر کے منکوٹ سیکٹر میں ایک واٹر پوائنٹ کے قریب گشت کے دوران ایک زنگ آلود مارٹر گولہ ملا۔
اس شیل کو بعد میں ماہرین نے ایک کنٹرول دھماکے میں محفوظ طریقے سے تباہ کر دیا۔
اسی دوران مینڈھر کے منکوٹ سیکٹر میں ایک زندہ شیل بھی برآمد ہوا ہے۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ شیل بلنوئی میں ایک واٹر پوائنٹ کے قریب سے ملا ہے۔
انہوں نے کہا، “حکام کو الرٹ کر دیا گیا، اور آرمی کے بم ڈسپوزل سکواڈ (BDS) کی ٹیم نے شیل کو کنٹرولڈ دھماکے سے تباہ کر دیا”۔