عظمیٰ ویب ڈیسک
ریاسی// ضلع ریاسی کے مہور علاقے میں سیکورٹی فورسز نے ملی ٹینٹوں کے خفیہ ٹھکانے کا پردہ فاش کرتے ہوئے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ریاسی کی مہور سب ڈویژن کے عام علاقے میں خفیہ ٹھکانے کی موجودگی سے متعلق مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مشترکہ آپریشن شروع کیا گیا جس کی قیادت ریاسی پولیس اور فوج کی 58 آر آر نے مشترکہ طور پر مہور کے لنچا علاقے میں کی۔
انہوں نے بتایا کہ محاصرہ اور تلاشی کاروائی کے دوران سیکورٹی فورسز نے علاقے لنچا میں خفیہ ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔
ترجمان نے بتایا کہ ٹھکانے سے 2 الیکٹرک ڈیٹونیٹرز، 2 آئی ای ڈی، 2 پستول، دو میگزین، 19 پستول راونڈ، 400 گرام دھماکہ خیز پاؤڈر، اے کے 47 کے 40 راوند، کچھ مشکوک تصاویر، سکسر پستول کے 5 راوند، ایک الیکٹرک ڈیٹونیٹر، 9 وولٹ کی 6 ڈی سی بیٹری، لیتھیم آئن 12 وولٹ کی 2 بیٹریاں، برقی تار 2 بنڈل (تقریباً 40 میٹر)، پلاسٹک کی رسی تقریباً 5 میٹر، سٹیل پلیٹ 1
15۔اسٹیل کا گلاس 1، بیگ 1 اور تین پھٹی ہوئی چادریں برآمد ہوئیں۔
ترجمان نے بتایا کہ برآمدگی کے بعد پولیس تھانہ مہور میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے اور معاملے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔