اشتیاق ملک
بھدرواہ// سیکورٹی فورسز نے ڈوڈہ ضلع کے بھدرواہ علاقے میں تلاشی مہم کے دوران جنگجووں کے ایک ٹھکانے کا پردہ فاش کرنے کا دعویٰ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹھکانے سے تین پستول اور دیگر دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ سطح سمندر سے 12,900 فٹ کی بلندی پر کیلاش گلیشیئر کی بنیاد پر واقع سیوج دھار میں 4 راشٹریہ رائفلز اور سپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) کی طرف سے تلاشی مہم شروع کی گئی۔
ایس ایس پی ڈوڈہ عبدالقیوم نے کہا، “ایس او جی بھدرواہ نے 4 راشٹریہ رائفلز کے دستوں کے ساتھ سیوج دھار کے میدان میں دیو چند کی گواری سے برآمدات کی ہیں”۔ اُنہوں نے کہا کہ ٹھکانے سے 3 خودکار J15005419 چائنیز پستول، 9 میگزین اور 79 لائیو راو¿نڈز بر آمد ہوئے ہیں۔
ایس ایس پی نے مزید کہا، “مشترکہ آپریشن جو منگل کی صبح وسیع سیوج دھار کے میدان میں شروع ہوا تھا، ابھی تک جاری ہے۔