موسلادھار بارشیں: ضلع انتظامیہ رام بن نے اسکولوں کو بند رکھنے کا حکم جاری کر دیا

KU Admin
1 Min Read

عظمیٰ ویب ڈیسک
رام بن/ ضلع انتظامیہ رام بن کی ہدایت پر اور خراب موسمی حالات کے پیش نظر، ضلع رام بن کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے آج یعنج 30 جولائی 2025 کو احتیاطی تدبیر کے طور پر بند رہیں گے تاکہ طلباء کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
جاری حکم نامے کے مطابق تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے 30 جولائی کو اسکول بند رکھیں اور یہ اطلاع فوری طور پر عملے، طلباء اور والدین تک پہنچائیں۔

Share This Article