مشتاق الاسلام
پلوامہ/محکمہ موسمیات کی جانب سے 14 جولائی سے 17 جولائی 2025 تک وادی کشمیر کے مختلف حصوں میں شدید بارش، گرج چمک کے ساتھ آندھی اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس تناظر میں ضلع انتظامیہ پلوامہ نے عوام الناس کے لیے ایک موسمی ایڈوائزری جاری کی ہے۔
ڈپٹی کمشنر پلوامہ کے دفتر سے جاری ایڈوائزری میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ خراب موسم کے دوران غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں اور مکمل احتیاط برتیں۔ خاص طور پر دریاۓ جہلم، اس کی معاون ندیوں اور نالوں کے کنارے رہائش پذیر لوگوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پانی کے قریب جانے یا اس کے آس پاس کسی قسم کی سرگرمی سے پرہیز کریں جب تک کہ موسم بہتر نہ ہو جائے۔
انتظامیہ نے کشتی بانوں کو سختی سے ہدایت دی گئی ہے کہ وہ دریاۓ جہلم کے مقررہ فیری پوائنٹس سے دریا پار کرنے سے قبل صورتحال اور دریا کی حالت کا جائزہ ضرور لیں۔کسی بھی ہنگامی صورت حال میں عوام درج ذیل نمبروں پر ضلع ایمرجنسی آپریشن سینٹر (DEOC) یا پولیس کنٹرول رومز سے رابطہ کر سکتے ہیں:ضلع ایمرجنسی آپریشن سینٹر (DEOC)، پلوامہ
فون: 01933-242442۔پولیس کنٹرول روم، پلوامہ فون: 01933-240354
موبائل: 9419428952۔پولیس کنٹرول روم، اونتی پورہ موبائل: 9419428953۔
انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر دھیان نہ دیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری طور پر حکام سے رابطہ کریں۔