سری نگر// آج صبح کشمیر کے کئی حصوں میں موسلادھار بارش ہوئیں ، جن سے شہرخاص سرینگر کے کئی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔وہیں وادی بھر کے بدی نالوں میں پانی میں اضافہ ہوا۔
اسی دوران محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانہ درجہ کی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے کہا، “اگلے 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے”۔
محکمہ کے عہدیدار نے کہا کہ امرناتھ یاتریوں کو بالتل اور پہلگام دونوں راستوں پر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
دریں اثنا، سری نگر میں آج صبح 22.2 ڈگری سیلسیس، پہلگام میں 16.3 اور گلمرگ میں 13.2 درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
لداخ خطہ میں دراس میں 12 ڈگری جبکہ لیہہ اور کارگل میں 14.2 اور 15.8 درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
جموں میں 23.7 ڈگری، کٹرہ میں 22.2، بٹوت میں 18.5، بانہال میں 19.4 اور بھدرواہ میں 19 درجہ حرارت کم سے کم رہا۔
کشمیر میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارشیں، مزید بارش کا امکان