عظمیٰ ویب ڈیسک
بارہمولہ/ضلع بارہمولہ کے ڈنگی واچھہ علاقے میں گزشتہ رات ایک آتشزدگی کے واقعے میں کمیونٹی ہیلتھ سینٹر (سی ایچ سی) کو نقصان پہنچا۔بلاک میڈیکل آفیسر ڈنگی واچھہ نے بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جس کے نتیجے میں ہیلتھ سینٹر کے برقی شعبے کو نقصان پہنچا، تاہم کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
انہوں نے کہا، ہمارے عملے اور فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کی بروقت کارروائی نے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جا سکے۔
بارہمولہ میں آتشزدگی ،کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کو نقصان
