عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری نے جمعرات کو کہا کہ مہاراجہ بھی ڈکٹیٹرہوتے ہیں کیونکہ وہ عوام کے ووٹوں سے منتخب نہیں ہوتے بلکہ چنے جاتے ہیں۔ انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا،کیا مہاراجہ آمر نہیں ہوتے؟ کیا وہ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوتے ہیں؟ نہیں، وہ چنے جاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو آمر نہیں کہا جا سکتا کیونکہ انہیں عوام نے منتخب کیا ہے۔ ’’ہمیں عوام نے منتخب کیا ہے۔چودھری نے یہ بھی کہا کہ شہداء کی بے حرمتی نہیں ہونی چاہیے، چاہے وہ کسی بھی برادری سے تعلق رکھتے ہوں۔ جو میں نے کہا وہ درست ہے۔
نائب وزیر اعلیٰ نے کہا شہداء کے خلاف کسی بھی طرح کے توہین آمیز الفاظ استعمال نہیں ہونے چاہئیں، چاہے وہ کسی بھی برادری سے تعلق رکھتے ہوں۔
شہداء کی بے حرمتی نہیں ہونی چاہیے، چاہے وہ کسی بھی برادری سے تعلق رکھتے ہوں: نائب وزیر اعلیٰ
